بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پوری قوم کو پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی مانچسٹر کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر آئے گی اور انہیں اپنے وطن کے ساتھ مزید مضبوط تعلق قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فضائی آپریشن پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے تمام اداروں میں اصلاحاتی عمل تیزی سے جاری ہے، تاکہ کارکردگی میں بہتری اور عوامی خدمت کے معیار کو بلند کیا جا سکے۔

اشتہار
Back to top button