بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے، حماس

عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، بیان

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس )  نے کہا ہے کہ تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔

بیان میں حماس نے کہا کہ صہیونی انتہا پسند اور دہشت گرد وزیر ایتامار بن گویر کی وہ ویڈیوز جن میں وہ فلسطینی قیدیوں پر کیے جانے والے منظم ظلم و تشدد اور اذیت ناک سلوک کا مظاہرہ کر رہا ہے، اور انہیں سزائے موت دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے  دراصل صہیونی قابض ریاست کے اس وحشی، اور فاشسٹ رویے کی عکاسی کرتی ہیں، جو وہ ہمارے بہادر قیدیوں اور پورے فلسطینی عوام کے خلاف اپنائے ہوئے ہے۔

پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ دشمن کے مجرم رہنما کس طرح منظم انداز میں جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں  وہ رہنما جن کے ہاتھ معصوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ زندہ اور شہید دونوں طرح کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیے گئے مظالم کی ہولناکی اس وقت مزید عیاں ہو گئی جب شہدا کی لاشیں غزہ پہنچیں، جن پر بدترین تشدد اور اذیت کے واضح نشانات تھے، یہاں تک کہ بعض کی شناخت کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا۔ہم عالمی برادری اور دنیا کے تمام باضمیر انسانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نازی طرز کے صہیونی قبضے کو بے نقاب کریں، اس کے جرائم کو دنیا کے سامنے آشکار کریں، اور اس کے رہنمائوں کو بین الاقوامی عدالتوں میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، ہم اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قیدیوں پر صہیونی مظالم کو روکیں، تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائیں، اور جنگی مجرموں کو سزا سے بچ نکلنے نہ دیں۔

ان قاتل رہنمائوں کو عالمی عدالتوں کے سامنے لا کر انہیں انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

اشتہار
Back to top button