بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیل غیر قانونی بستیوں کو "قانونی” حیثیت دینے پر بدستور عمل پیرا ہے۔ حماس

مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں انضمام کا منصوبہ نوآبادیاتی پالیسی کا عکاس ہے

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے  مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصے پر قابض اسرائیل کی نام نہاد "خود مختاری نافذ کر کے اسے باضابطہ طور پر ضم کرنے کے منصوبے کی مزمت کی ہے۔

حماس ترجمان نے ایک بیان میں قابض صہیونی کنیسٹ کی جانب سے مغربی کنارے کے الحاق اور بستی "معالیہ ادومیم” پر صہیونی نام نہاد خودمختاری مسلط کرنے سے متعلق دو مسودہ قوانین کی ابتدائی منظوری کو اسرائیلی نوآبادیاتی اور استعماری پالیسیوں کی واضح عکاسی قرار دیا ہے۔

تحریک کے آفیشل اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اقدام اس امر کا ثبوت ہے کہ قابض صہیونی ادارہ اپنی غیر قانونی بستیوں کو "قانونی” حیثیت دینے کے منصوبے پر بدستور عمل پیرا ہے۔

اشتہار
Back to top button