
قومی
سی پیک معیشت کی تبدیلی اور انفراسٹرکچر کی جدیدیت کا ذریعہ بنے گا: چینی ناظم الامور
پاکستان میں چین کے ناظم الامور شی یوان چیانگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) جیسے منصوبے پاکستان کی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
وہ اسلام آباد میں منعقدہ پاک-چین تھنک ٹینک ڈائیلاگ سے خطاب کر رہے تھے، جس کا موضوع تھا: "شراکت داری کے ذریعے جدیدیت — عالمی حکمرانی میں چین اور پاکستان کا کردار”۔
شی یوان چیانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔