
قومی
وزیراعظم سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف سے آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے وفد میں قومی اسمبلی کے رکن راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، نئیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور حکومت اس رشتے کو قدر و احترام کی نظر سے دیکھتی ہے۔پیپلز پارٹی کے وفد نے غزہ میں امن معاہدے کے سلسلے میں پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔