بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغانستان پائیدار جنگ بندی کیلئے پاکستان کے جائز تحفظات کا سنجیدگی سے ازالہ کرے، وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان کے جائز تحفظات کا سنجیدہ اور عملی سطح پر ازالہ کرنا ہوگا تاکہ پائیدار جنگ بندی ممکن بنائی جا سکے۔وہ آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی درخواست پر اڑتالیس گھنٹوں کے لیے عبوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی، اب یہ کابل پر منحصر ہے کہ وہ معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کے لیے تیار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو مجبوراً ردعمل دینا پڑا کیونکہ افغان سرزمین سے دہشت گرد سرگرمیاں جاری تھیں، جن کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے تحفظات سفارتی ذرائع سے افغان حکام تک پہنچائے، لیکن کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔

غزہ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں خونریزی اور جنگ بندی کا عمل ایک بڑی کامیابی ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان، ترکی اور قطر سمیت دیگر ممالک کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کو بڑی پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے معاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم بنانا ہوگا تاکہ یہ پاکستان کا آخری پروگرام ثابت ہو۔

اشتہار
Back to top button