
قومی
سیّد یوسف رضا گیلانی کا موسمیاتی لچک کے منصوبوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر زور
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں موسمیاتی لچک کے منصوبوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر زور دیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں پاکستان کیلئے خوراک کے عالمی پروگرام کی نمائندہ اور کنٹری ڈائریکٹر کوکو اُشی یاما سے گفتگوکر رہے تھے۔
قائمقام صدر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے والی تنظیموں سے بروقت تعاون کی فراہمی پرزوردیاتاکہ سیلاب متاثرین کے لئے فوری امداد اورپائیداربحالی یقینی بنائی جاسکے۔
ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ عالمی ادارہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے صحت اور غذائی تحفظ کے شعبوں سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے کام کرنے میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔