
قومی
ازبکستان اور قازقستان کے وفود کا ایم ڈی ایم اے کا دورہ
ازبکستان اور قازقستان نے قومی ہنگامی امدادی ادارے(این ڈی ایم اے) کے ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے جدت پر مبنی مؤثر اقدامات کو سراہا ہے۔
یہ ستائش آج (منگل) اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے اعلی سطح کے پارلیمانی وفود کے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کے الگ الگ دوروں کے دوران کی گئی۔
ازبکستان اور قازقستان کے پارلیمانی وفود نے این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
فریقین نے قدرتی آفات کے خطرے سے نمٹنے، استعداد کار بڑھانے اور مہارت کے تبادلے میں دوطرفہ اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ دورے قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ مسائل سے نمٹنے اور باہمی تعاون کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی علاقائی یکجہتی کی عکاسی کرتے ہیں۔