بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فوج،ایف سی کے زیراہتمام وادی تیراہ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ، خیبر پختونخوا نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

اس اقدام کا مقصد وادی کے دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔

کیمپ کے دوران آرمی کے ڈاکٹرز نے سات سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جن میں پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین، بچوں اور بزرگ افراد شامل تھے۔

علاقہ مکینوں نے فوج اور فرنٹیئر کورنارتھ، خیبر پختونخوا کی کاوشوں کو سراہا۔

پاک فوج نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایسی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اشتہار
Back to top button