
قومی
حکومت نےاقلیتوں کوبااختیاربنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں،سرداریوسف
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے معاشرے میں رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کا حکومتی عزم ظاہرکیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ویٹی کن سٹی کے سفیرArchbishop Germano Penemote سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
سردار یوسف نے کہا کہ ویٹی کن سٹی اور پاکستان کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفود کے دوطرفہ تبادلوں سے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔