
قومی
وزیراعظم کا امریکی صدرکےغزہ جنگ کے خاتمےکےمنصوبے کا خیرمقدم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لئے فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن ناگزیرہے۔
وزیر اعظم نے پختہ اعتماد ظاہر کیا کہ صدر ٹرمپ اس انتہائی اہم اور فوری مفاہمت کو حقیقت کا روپ دینے میں مددکیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لئے صدر ٹرمپ کی قیادت اور مشرق وسطیٰ کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی Steve Witkoffکی کوششوں کو سراہا۔
شہباز شریف نے پاکستان کے اصولی موقف اوراس پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لئے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل پرعملدرآمدناگزیرہے۔