
تجارت
پاکستان نےعالمی مالیاتی منڈی میں شراکت داری بڑھانے کیلئے لائحہ عمل وضع کردیا
پاکستان نے پائیدار مالیاتی لائحہ عمل وضع کیا ہے جس کا مقصد دیرپا مالیاتی پالیسیاں مرتب کرنے کیلئے ڈھانچہ جاتی حکمت عملی بنانے کے عزم کو تقویت دینا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اس اقدام کے ذریعے پاکستان کا مقصد مضبوط اور دیرپا مالیاتی نظام کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے پائیدار عالمی مالیاتی منڈی میں اپنی شراکت داری بڑھانا ہے۔
پاکستان کا مالیاتی لائحہ عمل بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے۔ فِچ نے اسے "بہترین” قرار دیا ہے جو پائیدار مالیاتی نظام میں عالمی سطح پررائج بہترین طریقوں کے ساتھ اس کی مطابقت کی عکاسی کرتا ہے۔