بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان امریکی صدرکی غزہ جنگ بندی کی کوششوں کی قدرکرتا ہے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی کیلئے عرب اسلامی رہنماؤں کے ساتھ امریکہ کے صدر اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں کی قدر کرتا ہے۔اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی ،قیام امن اور تعمیر نو کی راہ ہموار کرنے کے ذریعے غزہ میں مظالم روکنا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ان مشترکہ اہداف کے حصول اور فلسطینی عوام کیلئے ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے پائیدار امن کی خاطر برادر ممالک اور امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

 

اشتہار
Back to top button