بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بھارتی ٹیم کا محسن نقوی کے ہاتھوں ایشیا کپ ٹرافی لینے سے انکار

بھارتی کرکٹ ٹیم کھیل میں سیاست لانے سے باز نہیں آئی، بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ فائنل کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار پر محسن نقوی بھی ڈٹ گئے، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کسی اور آفیشل سے بھی ٹرافی وصول نہ کر سکی۔

بھارتی ٹیم کے ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کی اختتامی تقریب بھی تاخیر کا شکار ہوئی، تاہم تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے میڈلز وصول کیے جب کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اسٹیج کی جانب آنے سے انکار کر دیا۔تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے اس دوران بتایا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج ٹرافی وصول نہیں کرے گی، جب کہ اس سے قبل ہی ٹرافی کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button