بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا کے بعد ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا کے بعد ساہیوال میں بھی الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز  نے بہاولنگر میں سلائی مشین پر کام کرنے والی خواتین کے کیمپ کا دورہ کیا، خواتین کے ساتھ وقت گزارا، خود بھی سلائی کی، سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور اظہار شفقت کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھانا بھی کھایا اور اس کے بعد وہ ساہیوال چلی گئیں۔

مریم نواز  نے ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے کہتی ہوں آپ کے لئے یہ سروس بالکل فری ہے، بس میں سپیشل افراد کے لئے خصوصی ریمپ بنایا گیا ہے، ساہیوال کے لوگ اب باعزت سواری میں سفر کر سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو معیاری ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی ترجیح ہے، پنجاب کے چھوٹے شہروں میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جا رہی ہیں، ساہیوال کے لئے 30 الیکٹرک بسیں مختص کی ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہو گا، سپیشل افراد، خواتین، بزرگ، طلبا فری سفر کر سکیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین باعزت اور محفوظ سفر کر سکیں گی، بسوں میں چارجنگ پورٹ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے، ملک بھر میں نواز شریف کے دور کی ترقی کے نشان ہیں۔

اشتہار
Back to top button