بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی سیشن میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

نیویارک پہنچنے پر نائب وزیراعظم کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد، امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور مشن کے سینئر حکام نے کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس اہم اجلاس میں پاکستان کا وفد وزیراعظم کی قیادت میں شرکت کرے گا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ان کے ہمراہ مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔

نیویارک میں قیام کے دوران اسحاق ڈار کا شیڈول مصروف ترین ہوگا۔ وہ مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں اور وزارتی سطح کی میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جب کہ اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ کے ساتھ درجن سے زائد دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

نائب وزیراعظم کا یہ دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی مؤقف کی وضاحت، سفارتی روابط کو فروغ دینے اور بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

اشتہار
Back to top button