بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دریاؤں اور زیر زمین پانی کی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو گندے پانی کے انتظام کو اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے کیونکہ دریاؤں اور زیر زمین پانی کی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔وہ اسلام آباد میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں خیبرپختونخوا ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ (صحت کا شعبہ) میں ترامیم کو منظور کرتے ہوئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ECNEC) کو 18 ارب روپے سے زائد لاگت کے منصوبے کی سفارش کی گئی۔یہ منصوبہ پشاور، نوشہرہ، صوابی اور ہری پور سمیت 13 اضلاع میں بنیادی صحت کی سہولیات کی دستیابی اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔فورم نے "ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کے خلاف مشترکہ مینجمنٹ یونٹ کو مضبوط بنانے اور ان امراض پر فوری ردعمل کے ذریعے قابو پانے” کے منصوبے کی بھی منظوری دی، جس پر 2 ارب روپے لاگت آئے گی۔

اشتہار
Back to top button