بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

مکمل چاند گرہن آج رات ملک بھر میں دیکھا جا سکے گا

آسمان پر آج رات ایک شاندار اور نایاب فلکی مظہر دیکھنے کو ملے گا، جب سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن اور بلڈ مون وقوع پذیر ہوگا۔ یہ قدرتی نظارہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم پڑنے سے شروع ہوگا۔ جزوی چاند گرہن کا آغاز 9:27 بجے ہوگا، جبکہ مکمل چاند گرہن کا آغاز 10:31 بجے ہوگا۔

چاند گرہن 11:12 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا اور مکمل چاند گرہن کا اختتام 11:53 بجے ہوگا۔ اس کے بعد جزوی چاند گرہن 12:57 بجے ختم ہوگا اور پورا چاند گرہن رات 1:55 پر اپنے مکمل اختتام کو پہنچے گا۔

یہ شاندار بلڈ مون اور مکمل چاند گرہن صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی و جنوبی امریکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

فلکیات کے شوقین افراد اور آسمان کی خوبصورتی کے دیوانوں کے لیے یہ ایک نادر موقع ہے، جسے ضرور دیکھا جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایسے فلکی مظاہر نہ صرف سائنسی اعتبار سے اہم ہوتے ہیں بلکہ قدرت کی خوبصورتی کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button