بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کے انخلاء اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے حفاظتی اقدامات بڑھانے اور نگرانی کو تیز کرنے کا حکم دیا۔شہباز شریف نے متاثرہ آبادی کو خوراک، ادویات اور خیموں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

اشتہار
Back to top button