بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی  جدہ میں سعودی، ایرانی، صومالیہ کے ہم کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج جدہ میں فلسطین پر او آئی سی سی ایف ایم کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ ہم نے غزہ میں جاری نسل کشی، قحط اور مستقل جنگ بندی کی فوری ضرورت، بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی، تعمیر نو اور دیرپا امن سمیت سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے مختلف شعبوں میں اپنے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کی اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیر خارجہ نے آج جدہ میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی۔

ایکس پر ایک اور پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ ہم نے غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسرائیلی جارحیت، نسل کشی اور قحط کی شدید مذمت کی، اور بلا روک ٹوک انسانی امداد اور دیرپا جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان سمیت حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو یاد کرتے ہوئے ہم نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ ہم نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسرائیلی جارحیت، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے قحط اور انسانی بحران کی مذمت کی اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تجارتی، اقتصادی تعلقات اور عوام کے درمیان تبادلے میں ہمارے برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اسحاق ڈار نے حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان کے ساتھ صومالیہ کی یکجہتی پر بھی اظہار تشکر کیا۔

اشتہار
Back to top button