بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

 امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا تعمیری اور مثبت کردار پاکستان کیلئے فخر کا باعث ہے، رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی امریکہ کی ترقی اور خوشحالی میں خدمات کو سراہا ہے۔وہ نیو جرسی میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے زیراہتمام یومِ آزادی پاکستان کی پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا تعمیری اور مثبت کردار پاکستان کیلئے فخر کا باعث ہے۔رضوان سعید شیخ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے قوم کی تاریخ میں ایک قابل فخرسنگ میل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کی تقریبات کو معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کی وجہ سے مزید خوشی اور جوش و خروش حاصل ہوا ہے، جس نے قوم کو متحد کر دیا ہے۔انہوں نے کمیونٹی کے افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے نئے وطن کے سماجی ڈھانچے اور جمہوری عمل میں بھرپور شمولیت اختیار کریں۔رضوان سعید شیخ نے امریکہ میں ہونے والے آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی آئس ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا جس نے پاکستان کی کھیلوں کی صلاحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔تقریب میں پاکستان کے متنوع ثقافتی ورثے، دستکاریوں اور روایتی کھانوں کے سٹالز لگائے گئے۔تقریب میں فنکاروں نے ملی نغمے پیش کئے۔یوم آزادی کی تقریب میں پاکستانی شہریوں کے علاوہ دیگر کمیونٹیز کے افراد نے بھی بھرپورشرکت کی۔نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے بھی اس پریڈ میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان مضبوط تعلق اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button