
قومی
پاک فوج کی شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری
خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے بونیر اور شانگلہ کے سیلاب زدگان میں راشن، کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری سامان تقسیم کیا۔پاک فوج کی میڈیکل ٹیموں نے متاثرین کا علاج معالجہ بھی کیا۔اہل علاقہ نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔