بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران کی پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تعاون کی پیشکش 

ایران نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔یہ پیشکش ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران کی۔ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے اور ہم آزمائش کی اس گھڑی میں ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا اور گلگت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا۔اسکندر مومنی نے کہا کہ ایران پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔محسن نقوی نے سیلاب زدگان کیلئے مدد کی پیشکش اور اظہار یکجہتی پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button