بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹیم صرف بھارت نہیں دیگر ٹیموں کیخلاف بھی مکمل تیاری کیساتھ میدان میں اترے گی، سلمان مرزا

قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل  فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی تیاری کے سلسلے میں یہاں کھیلنا ہمارے لیے ایک بہترین موقع ہے اور اس سے انہیں ذاتی طور پر بھی بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ "ہم نے حال ہی میں ایک میچ کھیلا، جو کہ حالات کو سمجھنے اور اس کی عادت ڈالنے کے لیے بہت مفید ثابت ہوا۔ اس طرح کے میچز سے مجھے سیکھنے کو ملا کہ اگر ٹیم میں کوئی غیر متوقع صورتِ حال پیدا ہو جائے تو میں اس ذمہ داری کو بہتر انداز میں سنبھال سکوں۔”

سلمان مرزا کا کہنا تھا کہ وہ بنیادی طور پر ایک فاسٹ باؤلر ہیں، لیکن بیٹنگ میں بھی تھوڑی بہت مہارت رکھتے ہیں۔ تاہم، ان کا فوکس مکمل طور پر اپنی باؤلنگ پر ہے۔ ان کا کہنا تھا، "اگر آپ کو دباؤ والے میچز میں ڈالا جائے، تو ہی ایک کھلاڑی کے طور پر آپ کی اصل آزمائش ہوتی ہے۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بلکہ یہی موقع ہوتا ہے ترقی کا۔”

سلمان مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم نہ صرف روایتی حریف بھارت بلکہ دیگر ٹیموں کے خلاف بھی مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ انہوں نے افغانستان کے خلاف میچ کو بھی ایک زبردست مقابلہ قرار دیا، کیونکہ افغان ٹیم اپنے ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہی ہے، جو اسے برتری دے سکتی ہے۔آخر میں انہوں نے شائقین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ، "ایشیا کپ میں شاندار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے لیے بہترین نتائج لے کر آئیں۔”

اشتہار
Back to top button