
ضلع غذر میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، فری میڈیکل کیمپ قائم
ضلع غذر میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غذر میں حالیہ گلیشیئر پھٹنے کے ردعمل میں، جس سے شدید سیلاب آیا اور مقامی آبادی کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پاک فوج نے جامع ریلیف اور بچاؤ کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔چیف آف آرمی سٹاف کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فورس کمانڈ ناردرن ایریاز (ایف سی این اے) نے فوری طور پر ہنگامی کارروائیاں شروع کیں اور متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کئے۔
ان کیمپوں میں اب تک 600 سے زائد مریض طبی امداد حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن اور خیمے بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔پاک فوج کے جوان نہ صرف فوری امداد پہنچا رہے ہیں بلکہ متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے بھی انتھک محنت کر رہے ہیں۔مقامی لوگوں نے فوج کے بروقت اور موثر تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔