
قومی
غیر ملکی تبلیغی وفود کے ویزوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نومبر میں رائے ونڈ میں ہونے والے سالانہ بین الاقوامی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہ یقین دہانی انہوں نے اتوار کو رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی تبلیغی وفود کے ویزوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے کیونکہ وہ ہمارے معزز مہمان ہیں۔وزیر داخلہ نے تبلیغی جماعت کی دنیا میں اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے لیے خدمات کو سراہا۔