بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیر اعظم بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل کے حوالے سے تعلقات کے خواہاں

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون پر مبنی اور مستقبل کے حوالے سے تعلقات استوار کرنے کی شدید خواہش کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو ڈھاکہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش عمران حیدر کی طرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام بنگلہ دیش کے عوام کے لیے برادرانہ جذبات رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات صدیوں پرانی مشترکہ روایات، اسلامی ورثے، سماجی اقدار اور ادبی اظہار میں جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے بنگلہ دیش کے عوام کے پرامن اور خوشحال مستقبل کی خواہش کی۔

استقبالیہ میں نائب وزیر اعظم نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات سے بات چیت کی جن میں بنگلہ دیشی حکومت کے مشیر، بیوروکریٹس، سیاسی جماعتوں کی قیادت، وائس چانسلرز، دانشوروں اور تھنک ٹینکس کے ارکان، کھلاڑیوں، فنکاروں، صحافیوں، ریٹائرڈ جنرلز اور دیگر شامل تھے۔پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button