
قومی
حکومت کا سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے امداد کا اعادہ
وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے فوری امداد اور طویل مدتی بحالی دونوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ضروری انفراسٹرکچر کی بحالی میں صوبوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں تک ڈھائی لاکھ ٹن ضروری اشیائے خوردونوش اور ادویات پہنچا دی گئی ہیں۔