پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں میں حادثے کا شکار، 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ایک مسافر جاں بحق، متعدد زخمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ کے باعث عوام ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے میں ایک مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرموجود ہیں اور پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو چکی ہے جس سے دیگرٹرینوں کے شیڈول بھی متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے
-
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی -
بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث سات ملزمان گرفتار -
شادی کی تقریب میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق -
کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق -
سیالکوٹ ساہووالہ نہر کے قریب افسوسناک حادثہ، کار ٹرین کی زد میں آ گئی -
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق