بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قوم آج 79 واں یوم آزادی منا رہی ہے

قوم آج (جمعرات) 79 واں یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کیا جائے گا۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔مساجد میں ملکی سلامتی، یکجہتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر صبح آٹھ بجے ہوگی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف قومی پرچم لہرائیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف مارکہ حق میں حالیہ فتح نے اس سال یوم آزادی کی تقریبات کے لیے قوم کے جوش و خروش کو بڑھا دیا ہے۔

عمارتوں کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ لوگوں نے اپنی گاڑیوں اور گھروں کی چھتوں پر قومی پرچم لہرا رکھے ہیں۔اس کے علاوہ بازاروں اور سڑکوں کے ساتھ سٹالز لگائے گئے ہیں اور قومی پرچم، بنٹنگز، ٹوپیاں اور بچوں کے سبز اور سفید رنگ کے ملبوسات فروخت کیے جا رہے ہیں۔ریڈیو پاکستان نے بھی اس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button