بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یوم آزادی، معرکہ حق کی فتح منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

کل (جمعرات) کو پاکستان کے یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے ملک بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ عمارتوں کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

لوگوں نے اپنی گاڑیوں اور گھروں کی چھتوں پر قومی پرچم آویزاں کر رکھے ہیں۔ملک بھر میں بازاروں اور سڑکوں پر لگائے گئے سٹالز پر قومی پرچم، بنٹنگز، ٹوپیاں اور بچوں کے ملبوسات سبز اور سفید میں فروخت ہو رہے ہیں۔

معرکہ حق کے تحت آپریشن بُنیان مرسوس میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی نے اس سال یوم آزادی کی تقریبات میں رنگ بھر دیا ہے۔ ریڈیو پاکستان نے بھی اس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button