بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، دوست ممالک کیساتھ تعاون مضبوط بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت منگل کو اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔باہمی روابط کو گہرا کرنے کے لیے اقدامات کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، کنیکٹیویٹی، ثقافت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں پر مشتمل متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر تجارت، وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹریز ثقافت، خوراک، اسپیشل سیکریٹری داخلہ کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button