بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت نوجوانوں کی پیشہ ورانہ ترقی پر توجہ دے رہی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے جامع علم سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔منگل کو منائے جانے والے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں نوجوانوں کی آبادی بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان عزم، حوصلے اور لچک کی علامت ہیں اور وہ ملک کی معاشی ترقی میں محرک کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ ہنر مند نوجوان اپنی ذہانت اور توانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشی سرگرمیوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ ترقی کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مختلف پالیسیوں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تعلیم، ہنر اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button