بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان چین کی اقتصادی کامیابیوں سے سیکھنے کا خواہاں ہے، احسن اقبال

وزارت منصوبہ بندی، پاکستان اور چین کے ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر کے درمیان معیشت کے شعبے میں مشترکہ تحقیق، تربیتی پروگراموں اور ماہرین کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔یہ مفاہمت اتوار کو اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین کے ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر اور سنٹر فار انٹرنیشنل نالج آن ڈویلپمنٹ کے صدر لو ہاؤ کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پاکستان معیشت اور اصلاحات میں چین کی کامیابیوں سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی سائنسی منصوبہ بندی طویل المدت اور پائیدار اقتصادی ترقی کی روشنی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تجارت اور برآمدات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔لو ہاؤ نے پاکستان کی برآمدات پر مبنی معیشت بننے کی حکمت عملی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button