
قومی
ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش، ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے یادگاری پودا لگایا
ایرانی صدر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے۔آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے اعزاز میں ایک رسمی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے باغ میں یادگاری پودا لگایا۔بعد ازاں وزیراعظم نے معزز مہمان کا وفاقی کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا اور باہمی خیر سگالی کا تبادلہ کیا۔