
قومی
وزیر اعلیٰ پنجاب کا بارڈر ملٹری پولیس میں شمولیت پر باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بارڈر ملٹری پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والی باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کی بارڈر ملٹری پولیس میں 53 باہمت خواتین نے شمولیت اختیار کرکے تاریخ رقم کردی ، جہاں کبھی خواتین کا نام لینا بھی محال تھا آج حوصلہ مند خواتین جرات اور وقار کے ساتھ قدم رکھ چکی ہیں۔مریم نواز شریف نے مزید کہا خوشی ہے کہ وردی پوش قابل فخربیٹیاں محافظ کے فرائض سر انجام دیں گی ، سلام ہے ان بیٹیوں کو جو فرسودہ روایات کی زنجیریں توڑ کر آگے بڑھ رہی ہیں۔