
قومی
پاکستان اور چین کا مقصد نوجوان نسل کو مستقبل کے لیے تیار ہنر سے بااختیار بنانا ہے، احسن اقبال
منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے پاکستان اور چین کے درمیان ووکیشنل ٹریننگ کو فروغ دینے کے معاہدے کو پاکستان کی اگلی نسل کے لیے ‘تبدیلی کا سفر’ قرار دیا ہے۔
بیجنگ میں منعقدہ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں ٹیلی ویژن پر خطاب میں وزیر نے کہا کہ اس تعاون کے ذریعے پاکستان اور چین کا مقصد نوجوان نسل کو مستقبل کے لیے تیار ہنر سے بااختیار بنانا ہے۔
انہوں نے معاہدے میں شامل چینی اداروں کی پاکستان میں مہارتوں کی ترقی میں معاونت کے لیے کردار کو سراہا۔