
ایرانی صدر دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان پاکستان کے دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔آمد پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔ڈاکٹر مسعود پسشکیان اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
بعد ازاں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے لاہور میں پاکستان کے قومی شاعر علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی۔انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر تاریخی بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاک ایران تعلقات کی مضبوطی، پاکستان کی خوشحالی و ترقی اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی۔صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے علامہ اقبال کی ادبی میراث کے بارے میں اپنے تاثرات وزیٹرز بک میں درج کیے۔