بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ملک میں چینی کی وافر مقدار دستیاب ہے، قیمتوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا: رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و ریسرچ رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی کمی نہیں اور کافی ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ عوام کو سستی چینی مل سکے، جبکہ کاشتکاروں کے مفادات محفوظ رہیں۔ وزیر نے آگاہ کیا کہ اس سال کل 5.8 ملین میٹرک ٹن چینی کی پیداوار ہوئی، جب کہ گزشتہ سال 1.3 ملین میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی کیونکہ زائد اسٹاک دستیاب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت چوری اور ذخیرہ اندوزی پر مکمل کریک ڈاؤن کر رہی ہے تاکہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو روکا جا سکے۔

اشتہار
Back to top button