بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

وفاقی کابینہ کی منظور شدہ مصنوعی ذہانت کی پالیسی پاکستان کے لیے انقلابی قدم ہے: شزہ فاطمہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و انفارمیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظور کردہ مصنوعی ذہانت (AI) پالیسی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ یہ پالیسی صحت، تعلیم، تجارت اور معیشت سمیت تمام شعبوں میں ٹرانسفارمیشن لائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا تاکہ ان کی اختراعی سوچ اور بازار کی بنیاد پر روزگار کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیر نے ڈیٹا سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے، عوامی تحفظ کو یقینی بنانے، اور AI کے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت داریوں کے ذریعے اے آئی کے میدان میں پاکستان کو عالمی سطح پر متعارف کروایا جائے گا۔

 

اشتہار
Back to top button