
بین الاقوامی
ہندویاتریوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار، 18 ہلاک
بھارت میں ہندویاتریوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندویاتریوں سے بھری بس کو حادثہ پیش آیا اور وہ دوران سفر ٹرک سے جاٹکرائی۔بھارتی میڈیا نے حادثےکے نتیجے میں 18 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یاتریوں کو لے جانے والی بس کی ٹکر گیس سیلنڈر سے بھرے ٹرک سے ہوئی، حادثے کے بعد تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں مکمل طور پر تباہ حال بس کو دیکھا جاسکتا ہے۔مقامی قانون ساز کا کہنا ہےکہ یاتری شراون کے مقدس مہینے کو منانے کے لیے ایک ہندو عبادت گاہ کا سفر کر رہے تھے کہ ان کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔