
سائنس و ٹیکنالوجی
چینی وفد کی آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
گوڈونگ گروپ کے بانی و چیئرمین لو جی کی سربراہی میں تین رکنی چینی وفد نے شنگھائی میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔وفد نے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی، خاص طور پر ٹیلی کام ٹاورز، ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں۔ لو جی نے نئی توانائی کے شعبے، جیسے ای وی چارجنگ اسٹیشنز، اسمارٹ سٹی حل اور جدید مواد سازی میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔وفاقی وزیر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم کے "ڈیجیٹل نیشن پاکستان” وژن کے تحت مکمل سرکاری تعاون کی یقین دہانی کرائی۔