بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

احسن رمضان انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز، انڈر 17، انڈر 21 اور مین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 21 کیٹیگری کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔انڈر 21 کے کوارٹر فائنل میں احسن رمضان نے بھارت کے مایور گرگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دی۔ فریمز کے اسکورز تھے:103(58)-42(32)، 82(35)-0، 56-39، 74(48)-23

اس سے قبل پری کوارٹر فائنل میں احسن نے اپنے ہم وطن حسنین اختر کو 1-4 سے مات دی۔ اس میچ کے فریم اسکورز کچھ یوں تھے:
70-54، 107(99)-0، 0-72(60)، 106(69)-32، 64(37)-6
ادھر 6 ریڈ کیٹیگری میں تمام پاکستانی کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ محمد آصف، شاہد آفتاب اور احسن رمضان کو مختلف مرحلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لاسٹ 30 کے راؤنڈ میں محمد آصف کو عراق کے فیراس کامل شعبہ نے 3-4 سے شکست دی، جب کہ شاہد آفتاب نے ہانگ کانگ کے چاو ہون مان کو 2-4 سے ہرایا۔ احسن رمزان نے اسکاٹ لینڈ کے آیان اقبال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے زیر کیا۔لاسٹ 16 کے مرحلے میں فیراس کامل شعبہ نے شاہد آفتاب کو ایک اور سخت مقابلے میں 3-4 سے شکست دے دی، جبکہ بھارت کے ادیتیہ مہتا نے احسن رمزان کو 3-4 سے ہرایا۔ اس کے ساتھ ہی 6 ریڈ کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کا سفر ختم ہو گیا۔

اشتہار
Back to top button