بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور تھائی لینڈ کا باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

پاکستان اور تھائی لینڈ نے غذائی تحفظ، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی رابطوں سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ بات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سانگیامپونگسا کے درمیان نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات بالخصوص ثقافتی اور پارلیمانی تبادلوں، عوام سے عوام کے رابطوں، تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کثیرالجہتی فورموں میں تعاون پر بھی بات چیت کی، خاص طور پر اقوام متحدہ میں۔تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ نے پاکستان کو یو این ایس سی کی صدارت پر مبارکباد دی اور کونسل کے کام میں اس کے تعاون کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button