
قومی
صدر زرداری کا پاکستان اور آسٹریا کے تعلقات کو بڑھانے پر زور
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اسلام آباد میں آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِک سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے ہنر مند آئی ٹی پروفیشنلز کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔