بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردارکی تعریف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی موجودگی اور اقدامات کو سراہا ہے۔وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے نیویارک میں ان سے ملاقات کی۔نائب وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران کثیرجہتی تعاون اور انتہائی اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کااعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں پر پوری طرح کاربندہے جن میں خاص طورپر بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے امن کو آگے بڑھاناشامل ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے۔نائب وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت، غزہ میں فوری جنگ بندی اور مغربی کنارے میں اسرائیل کے الحاق کے منصوبوں کی بھرپور مخالفت کا بھی اعادہ کیا۔

اشتہار
Back to top button