
قومی
بارش سے متاثرہ گلگت بلتستان میں ملبہ ہٹانے اور شاہراہ قراقرم کو دوبارہ کھولنے کا کام جاری
پاکستان آرمی، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور گلگت بلتستان میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے موسلادھار بارشوں اور بادل پھٹنے سے متاثرہ شاہراہ قراقرم کا ملبہ ہٹانے اور کھولنے کا عمل جاری ہے۔تھلیچی سے چلاس تک کے کئی پوائنٹس کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح جگلوٹ سکردو روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔تتہ پانی اور جالی پور میں بھی سڑک کی صفائی کا عمل جاری ہے اور پاسو گاؤں میں سڑک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔مزید برآں، گنڈولہ نالہ کے تین بند پوائنٹس کو دوبارہ کھولنے کے لیے بھاری مشینری بھی روانہ کر دی گئی ہے۔