بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

 ایران کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار 

ایران کے وزیر داخلہ ا سکندر مومنی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فون پر بات چیت میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران سیلاب متاثرین کی ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہے۔ایرانی وزیر داخلہ ا سکندر مومنی نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے 26 جولائی کو پاکستان کے آئندہ دورے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

اشتہار
Back to top button