بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خضدار:جبری مشقت پر مجبور 9 ہندو افراد بازیاب

سینیٹر پونجو بھیل اور سینیٹر دھنیش کمار کی جانب سے دی گئی درخواست پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے قلات ڈویژن کے کمشنر طفیل بلوچ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی کارروائی کی ہدایت جاری کی، جس کے نتیجے میں خضدار کے تحصیل نال کے علاقے گریشہ، کھوڑا میں زبردستی مشقت پر مجبور 9 ہندو افراد کو بازیاب کرا لیا گیا۔

یہ کارروائی لیویز فورس نے کمشنر قلات کی نگرانی میں صبح 5 بجے روانگی کے بعد 9 بجے کے قریب ضلع خضدار اور آواران کی سرحد پر واقع علاقے کھوڑا میں کی، جہاں مغوی افراد سے جبری مشقت کروائی جا رہی تھی۔ چھاپے کے دوران بااثر زمیندار بابو اور داد محمد بلوچ کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

 

اشتہار
Back to top button