بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورہ افغانستان کیلئے کابل پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کابل پہنچ گئے، نائب افغان وزیر داخلہ مولوی محمد نبی عمری نے استقبال کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے، محسن نقوی کے ہمراہ محمد صادق اور سیکریٹری داخلہ بھی ہیں۔

کابل ایئرپورٹ پر پاکستانی وفد کا نائب افغان وزیر داخلہ مولوی محمد نبی عمری نے پرتپاک استقبال کیا۔وزیرداخلہ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی افغان حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور تعاون پر بات چیت ہوگی۔

اشتہار
Back to top button